ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف کی بطور نئے آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کا خیرمقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ نئی فوجی قیادت پروفیشنل اپروچ اپناتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اپنائے گی اور اس ناسور سے قوم کو نجات دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 50 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے ہیں تو وہیں پاکستان کو 100 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا، وطن عزیز میں اداروں کی رٹ ختم ہوتی جا رہی ہے اور غیر ریاستی عناصر دن بدن ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں، ایسے میں نئی فوجی قیادت کیلئے ان چیلنجز سے نمٹنا کسی امتحان سے کم نہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے امید ظاہر کی کہ نئی فوجی قیادت دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے واضح اور دوٹوک پالیسی اختیار کرے گی، سربراہ مجلس وحدت مسلمین کا کہنا تھا کہ ان مسائل سے نمٹنے کیلئے اٹھارہ کروڑ عوام پاک فوج کی پشت پر ہونگے۔...../169
علامہ ناصر عباس جعفری:
امید ہے کہ نئی فوجی قیادت دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے واضح اور دوٹوک پالیسی اختیار کریگی
26 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483985
وحدت سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں اداروں کی رٹ ختم ہوتی جا رہی ہے اور غیر ریاستی عناصر دن بدن ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں، ایسے میں نئی فوجی قیادت کیلئے ان چیلنجز سے نمٹنا کسی امتحان سے کم نہیں۔